• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 151751

    عنوان: بلی کا جھوٹا پاک ہے یا ناپاک ؟

    سوال: بلی نے دودھ کے برتن میں سے اگر تھوڑا سا دودھ پی لیا تو کیا وہ سارا دودھ ناپاک ہو جائے گا؟ یا پھر بچا ہوا دودھ استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 151751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1114-1095/M=9/1438

    بلی کا جھوٹا پاک تو ہے لیکن مکروہ ہے․․․․ دودھ سالن وغیرہ میں بلی نے منھ ڈال دیا تو اگر اللہ نے سب کچھ دیا ہے تو اسے نہ کھاوے اور اگر غریب آدمی ہو تو کھالیوے اس میں کچھ حرج اور گناہ نہیں ہے؛ بلکہ ایسے شخص کے واسطے مکروہ بھی نہیں ہے۔ سور الہرة طاہر مکروہ (ہدایہ) بہشتی زیور ص۶۵


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند