• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 151685

    عنوان: کیا کوئی غیر مرد کسی کی بیوی کا نکاح فسخ کرسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) کیا شادی شدہ بیوی کو اپنے شوہر سے بلا عذر طلاق / خلع یا نکاح فسخ کرنے کا اسلام اجازت دیتا ہے یا نہیں؟ (۲) کیا کوئی غیر مرد کسی کی بیوی کا نکاح فسخ کرسکتا ہے یا نہیں؟ (۳) شوہر اپنی منکوحہ بیوی کو ہمیشہ اپنی شریک حیات رکھنا چاہتا ہے اور اپنے گھر اپنے پاس بلانے کے لیے ہر قسم کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہے کیا ایسی خاتون کا اپنے شوہر سے طلاق لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 151685

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1111-1092/M=9/1438

    (۱) بلا ضرورت شدیدہ طلاق کا مطالبہ درست نہیں، حدیث میں ہے کہ جو عورت بلاوجہ شرعی اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے أیما امرأةٍ سألت زوجَہا طلاقًا في غیر ما بأس فحرام علیہا رائحة الجنة (مشکاة)

    (۲) غیرمرد سے کون مراد ہے قاضی یا ممبران شرعی پنچایت یا کوئی اور؟ اور وہ کن وجوہات کی بنا پر اور کس طریقے پر فسخ کرنا چاہتا ہے؟

    (۳) عورت کیوں شوہر سے طلاق دینا چاہتی ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند