• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 151309

    عنوان: جسم پر رنگ (پینٹ) لگا ہو تو وضو ہو جائے گا؟

    سوال: مفتی صاحب، میرا آپ سے یہ سوال تھا کہ اگر جسم پر کوئی پینٹ ، چونا یا ڈسٹمپر وغیرہ لگا ہو تو کیا غسل اور وضو ہو جائے گا؟ 2 -اگر وضو میں کلی کرتے وقت منہ سے خون آ جائے تو کیا وضو ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 151309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 920-837/B=8/1438

    (۱) اگر وہ پینٹ چپکدار ہے، اور جسم پر جم گیا ہے، وضو کرتے وقت یا غسل کرتے وقت پانی اس کے اندر نہیں پہنچے گا تو وضو اور غسل صحیح نہیں ہوگا۔ پہلے کسی ترکیب سے اسے چھٹائیں اس کے بعد وضو اور غسل کریں۔

    (۲) وضو نہ ہوگا، کلی کرتے رہیں جب خون آنا بالکل بند ہوجائے اس کے بعد وضو کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند