• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 151240

    عنوان: استنجا كے بعد جو قطرے آتے ہیں اسے پوچھ كر بغیر دھوئے وضو كرنا؟

    سوال: مجھے استنجاء کرنے کے بعد دو یا تین قطرے آتے ہیں تو میں اُسے کپڑے سے صاف کرلیتا ہوں اور اس کے بعد نماز کو چلا جاتا ہوں کیا میرا یہ عمل صحیح ہے؟ یا مجھے پھر بیت الخلاء میں جاکر اسنتجاء کرنا ہوگا؟ اس سوال کا جواب جلد از جلد دیں، آپ کی عین نوازش ہوگی۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 151240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1014-904/sn=8/1438

    اگر پیشاب قدر درہم سے (ہتھیلی کی گہرائی ) سے زیادہ نہ پھیلے تو اگر آپ کسی کپڑا (جو پہنے کپڑوں سے الگ ہو) ٹیشو پیپر وغیرہ سے پوچھ کر کپڑے کو پھینک دیں، پھر وضو کرکے نماز ادا کرلیں، تب بھی کراہت کے ساتھ نماز ہوجائے گی؛ لیکن بہرحال مقامِ استنجاء کو دوبارہ دھولینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند