• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 151125

    عنوان: طلوع شمس سے 10 منٹ پہلے غسل یا تیمم کرنا

    سوال: اگر فجر میں غسل جنابت کی حاجت ہو اور طلوع آفتاب میں کم وقت ہو تو تیمم کریں ؟یا غسل کر کے اشراق کے وقت نماز پڑھیں؟

    جواب نمبر: 151125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1034-1053/M=9/1438

    وقت تنگ ہونے کی وجہ سے تیمم کی اجازت نہیں، وقت کم ہو تو تیزی سے غسل کرکے نماز ادا پڑھنے کی کوشش کریں اگر سنت کا موقع نہ ہو تو صرف فرض ادا کرلیں اور اگر غسل کے بعد فرض ادا کرنے کے بقدر بھی وقت نہیں بچتا تو مکروہ وقت نکل جانے کے بعد قضا پڑھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند