• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 150643

    عنوان: پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد اگر پیشاب کے قطرے نکل آئے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا

    سوال: پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد کبھی کبھی کچھ دیر بعد پیشاب کے قطرے نکل جاتے ہیں اور اگر نماز کی حالت میں رہوں تو بھی پیشاب کے قطرے نکل جاتے ہیں، تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟

    جواب نمبر: 150643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 656-534/D=8/1438

    پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد اگر پیشاب کے قطرے نکل آئے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا اسی طرح نماز کی حالت میں بھی پیشاب کے قطرے نکل جانے سے نماز ٹوٹ جائے گی، از سر نو وضو کرکے نماز لوٹانا ضروری ہوگا، آپ کے لیے مناسب ہے کہ آپ وضو کرنے سے کچھ دیر پہلے ہی اچھی طرح استنجاء کے بعد کھانس کر یا چہل قدمی کرکے یا بائیں جانب لیٹ کر یا کسی بھی طریقہ سے قطرہ نہ آنے کا اچھی طرح سے اطمینان کرلیں، پھر کچھ دیر بعد وضو کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند