• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 149715

    عنوان: ووٹ دینے كے وقت جو سیاہی لگائی جاتی ہے وہ كئی دنوں تك چھوٹتی نہیں تو كیا وضو ہوجاتا ہے؟

    سوال: جب ہم الیکشن میں ووٹ دینے جاتے ہیں تو اس وقت ہماری انگلی میں سیاہی لگائی جاتی ہے کہ یہ دوبارہ فرضی ووٹ نہ دے سکے، اور وہ سیاہی مٹ نہیں پاتی، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سیاہی انگلی پر رہتی ہے تو اس پر وضو نہیں ہوتا ہے، تو جب وضو نہیں ہوگا تو نماز بھی صحیح نہیں ہوگی، اس لیے آپ سے گذارش ہے کہ شرعاً وضو ہوگا یا نہیں؟ اس کے بارے میں صحیح رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 589-512/sd=6/1438

    اگر سیاہی کو چھڑانا مشکل اور تکلیف دہ ہو ، تو ایسی صورت میں وہ عفو کے درجہ میں ہوگی، وہ وضو اور غسل سے مانع نہیں ہوگی؛ کیوں کہ ضرر اور حرج کی وجہ سے تخفیف آجاتی ہے۔ ویعفی أثر شق زوالہ بأن یحتاج في إخراجہ إلی نحو الصابون۔ (مجمع الأنہر ۱/۹۰) والمراد بالأثر اللون والریح، فإن شق إزالتہما سقطت۔ (البحر الرائق ۱/۲۳۷) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند