• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 149672

    عنوان: مذی نکلنے سے چمڑے کے موزوں کے اتارنے کا حکم ہے یا نہیں؟

    سوال: درحقیقت میں روزانہ صبح میں غسل کر کے چمڑے کا موزہ پہن لیتا ہوں تاکہ شام تک پیروں کا وضو باقی رہے اور نماز کے وقت پیروں کا مسح کر لیتا ہوں، مجھے ایک شک ہے کہ اگر دن بھر میں کسی بات کی وجہ سے میری مذی نکل جاتی ہے یا کسی نامحرم سے بات کرتے وقت، تو کیا مجھے چمڑے کے موزے اتار کر دوبارہ پیر دھونے ہوں گے یا مسح کرنے سے وضو مکمل ہوجائے گا؟ دفتر کی وجہ سے مجھے پورے سال چمڑے کے موزے کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

    جواب نمبر: 149672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 825-721/H=7/1438

    محض مذی نکلنے سے چمڑے کے موزوں کے اتارنے کا حکم نہیں بلکہ جسم وکپڑے پر جہاں مذی لگی اس کو دھوکر پاک صاف کرکے وضو کرلیں اور وضو میں موزوں پر مسح کرلیں تو وضو ہوجائے گا، البتہ جوش کے ساتھ منی نکل گئی تو موزے نکال کر غسل کرنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند