• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 149464

    عنوان: بیشاب ٹپکتا رہتا ہے جس سے کہ مجھے نماز پڑھنے میں دقت ہوتی ہے‏،میں كیا كروں؟

    سوال: میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا ایک طالب علم ہوں اور ہاسٹل میں رہتا ہوں، میری پریشانی یہ ہے کہ جب بھی میں پیشاب کرنے کے بعد اچھے سے دھلنے کے بعد نکلتا ہوں تو تھوڑی تھوڑی دیر بعد بیشاب ٹپکتا رہتا ہے جس سے کہ مجھے نماز پڑھنے میں دقت ہوتی ہے، میں نے اس کا علاج بھی بہت کیا، ہر طرح کی دوائیں لیں لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا، اب مجھے یہ جاننا ہے کہ نماز کیسے پڑھوں؟ کیا ہر بار مجھے اِنَر کپڑے بدلنے پڑیں گے یا کوئی اور طریقہ ہے جس سے کہ میں نماز پڑھ سکوں؟

    جواب نمبر: 149464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 605-562/B=6/1438

    جس شخص کو اس قدر پیشاب ٹپکتا رہتا ہے کہ وضو کرکے ایک وقت کی نماز پڑھنے کا بھی موقعہ نہیں ملتا تو ایسا شخص معذور ہے وہ اسی ناپاکی کی حالت میں بروقت تازہ وضو کرکے نماز پڑھ لے اس کی نماز ہو جائے گی، مگر غالباً آپ کو صرف پیشاب کرنے کے بعد ہی قطرات آتے ہیں لہٰذا آپ معذور میں داخل نہیں ہیں آپ کو پیشاب کے بند ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا جب پیشاب آنا بند ہو جائے اس وقت پاک کپڑے بدل کر وضو کرکے نماز پڑھنی ہوگی، آپ توجہ کے ساتھ کسی تجربہ کار ماہر طبیب سے یونانی علاج کرائیں تو آپ کی یہ پریشانی دور ہوسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند