• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148885

    عنوان: غسل کے بعد وضو کیے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: میں غسل میں تین فرائض (غرا غرا کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، اور پورے جسم پر پانی ڈالنا) ادا کرتاہوں تو کیا اب میں وضو کئے بغیر نماز پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 148885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 673-643/M=5/1438

    اگر غسل واجب ہو اور غسل کے فرائض (کلی کرنا، ناک میں پانی پہنچانا، پورے جسم پر پانی بہانا) ادا کرتے ہوئے نہائیں تو اس سے طہارت کبریٰ حاصل ہوجاتی ہے اس کے بعد ناقض پیش نہ آئے تو بغیر وضو کیے نماز پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند