• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148856

    عنوان: نجاست سے اڑنے والی بھاپ كا حكم؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء عظام مسئلہ ہذا کے سلسلہ میں،سردی کے دنوں میں بول و براز کرتے وقت جو بھاپ نکلتی ہے وہ پاک ہے یا ناپاک؟ کیوں کہ مسلسل کسی جگہ لگنے کی وجہ سے وہ حصہ گیلا ہو جاتا ہے ۔

    جواب نمبر: 148856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 623-652/Sn=5/1438

    نجاست سے اڑنے والی بھاپ کو ضرورةً واستحسانًا پاک قرار دیا گیا ہے۔ دیکھیں۔ کبیری: ۱۹۲، ۱۹۳، ط: سہیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند