• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148593

    عنوان: چوتھائی قالین کا حساب کس طرح ہوگا؟

    سوال: ہلکی نجاست چوتہائی کپڑے سے کم معاف ہے ۔ اب سوال ہے کہ بڑے قالین میں چوتہائی کا حساب کس طرح کیا جائے ؟بینوا توجروا

    جواب نمبر: 148593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 359-386/N=5/1438

    نماز درست ہونے کے لیے نجاست کی جو مقدار معاف قرار دی گئی ہے اس میں چوتھائی کپڑا یا ایک درہم کی مقدار کا اعتبار اس کپڑے میں ہوتا ہے جو نماز پڑھنے والے نے پہن رکھا ہو، اور جو کپڑا زمین پر بچھا ہو اور اس میں آدمی نماز پڑھنا چاہتا ہو، جیسے: جائے نماز، یا کوئی قالین وغیرہ ، اس میں پورے کپڑے کی چوتھائی وغیرہ کا اعتبار نہیں ہوتا، اس میں صرف یہ ضروری ہے کہ نمازی کے دونوں ہاتھ، دونوں پیر، دونوں گھٹنے اور سجدے کی جگہ پاک ہو، اس کے علاوہ اگر آس پاس کا کچھ حصہ ناپاک ہو تو نماز کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ؛ البتہ بلا عذر نجاست کے قریب نماز پڑھنا مکروہ ہے( در مختار وشامی ۲:،۷۴، ۷۵،مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند، مراقی الفلاح وحاشیة الطحطاوی ص ۲۰۸- ۲۱۰، مطبوعہ: دار الکتب العلمیہ بیروت،تعلیم الاسلام ص ۸۵)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند