• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148373

    عنوان: بالوں پر كلر لگانے كے بعد غسل درست ہوگا یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی غسل کرنے سے پہلے اپنے بالوں میں کلر لگائے تو کیا وہ غسل کرنے کے بعد پاک ہو سکتا ہے یا نہیں؟مدلل ومفصل جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 148373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 580-601/L=5/1438

    اگر کلر لگانے سے بالوں پر صرف رنگ چڑھتا ہو پینٹ کی طرح پرت نہ چڑھتا ہو تو اس کلر کو لگانے کے بعد غسل درست ہوجائے گا؛ البتہ اگر اس کلر کو لگانے کے بعد پینٹ کی طرح پرت چڑھتا ہو تو اس کلر کو لگانے کے بعد ضروری غسل سے آدمی پاک نہ ہوگا۔ والخضاب إذا تجسد ویبس یمنع تمام الوضوء والغسل․ (الہندیة: ۱/۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند