• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148279

    عنوان: كیا رقیق یا ثخینین منعل جرابوں پر مسح جائز ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء اکرام اس مسئلے کے بارے میں۔ رقیق یا ثخینین منعل جرابوں پر مسح جائز ہے ؟ رقیق اور ثخینین کی تعریف بھی فرما دیں۔ عنداللہ ماجور ہوں گے۔

    جواب نمبر: 148279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 324-535/Sd=6/1438

    ثخینین منعل جرابوں پر مسح جائز ہے اور رقیق منعل جرابوں پر مسح کے سلسلے میں اختلاف ہے ، عدم جواز کا قول احوط ہے ۔ ( امداد الفتاوی ، حاشیہ: ۷۵/۱تا ۷۷) اور ثخینین سے مراد ایسے موزے ہیں، جن کا کپڑا اس قدر دبیز ، موٹا اور مضبوط ہو کہ اُس میں تین میل جوتے کے بغیر سفر کیا جاسکے اور وہ پنڈلی پر بغیر باندھے قائم رہ سکے ، یہ قائم رہنا کپڑے کی تنگی کی وجہ سے نہ ہو؛ بلکہ اُس کی ضخامت اور جرم کی وجہ سے ہو، نیز اُس میں پانی جلدی نہ چھنے ، جس موزے میں یہ شرائط نہ پائی جائیں، وہ رقیق کہلاے گا ۔ (غنیة المتملی فی شرح منیة المصلی، ص: ۱۰۵، ۱۰۶، ط: دار الکتاب، دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند