• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148033

    عنوان: كپڑا دھونے كے بعد نجاست كا اثر باقی رہا تو اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر کپڑوں پر پاخانہ لگ جائے اور اس کو نل کے نیچے بغیر رگڑے دھولیا گیا، اس کے بعد نجاست کا کچھ حصہ یا اثر اور رنگ کپڑے پر باقی رہا، تو کیا کپڑا ناپاک ہوگا یا پاک ؟ مفتی صاحب جلدی جواب دیجئے گا، مجھے مختلف وسوسے اس بارے میں آتے ہیں۔

    جواب نمبر: 148033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 406*443/Sn=5/1438

    اگر نجاست کا کچھ حصہ یا اس کا اثر باقی رہ جائے تو اس طرح دھونے سے کپڑا پاک نہ ہوگا؛ ہاں اگر نل کے نیچے رکھ کر اتنا پانی بہایا جائے کہ نجاست کے بالکل ختم ہونے کا ظن غالب ہوجائے تو کپڑا پاک ہوجائے گا، ایسی صورت میں نچوڑنا بھی شرط نہیں ہے۔ (دیکھیں: احسن الفتاوی ۲/ ۹۷،ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند