عبادات - طہارت

UK

سوال # 147268

آنکھ کے موتیا کی سرجری کے بعد و ضو اور غسل کے لیے تیمم کرنا صحیح ہے یا نہیں داکٹر نے پانی سے احتیاط کرنے کو کہا ہے ؟ اور تیمم کر کے ادا کی ہوئی نماز صحیح ہوگی یا نہیں یا اسکی قضاء کرنا ضروری ہے ؟مدلل جواب مرحمت فرمائے ،آپ سے دعائے خیر کی درخواست ہے ۔

Published on: Jan 9, 2017

جواب # 147268

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 347-310/B=4/1438



اگر ماہر تجربہ کار ڈاکٹر نے آنکھ کے آپریشن کے بعد آنکھ میں پانی لگنے کو مضر بتایا ہے تو ایسی صورت میں مریض کو تیمم کرکے نماز پڑھنا درست ہے، بعد میں قضا کرنے کی ضرورت نہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے، آنکھ کی روشنی کو واپس لائے، آپریشن کو کامیاب وبامراد بنائے، آمین۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات