عبادات - طہارت

pakistan

سوال # 147136

غسل کے وقت ایسا لگتا ہے کہ پیشاب کا قطرہ آگیا، استنجاء کرنے کے بعد پھر وضو کر کے پھر غسل دوبارہ کرنے لگتا ہوں پھر ایسا لگتا ہے کہ پیشاب کا قطرہ آگیا، ایسا بار بار لگتا ہے، پوری طرح سے ایک بار بھی غسل نہیں ہو پاتا، اس سلسلے میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟

Published on: Jan 9, 2017

جواب # 147136

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 305-242/D=4/1438



غسل کے وقت قطرہ آبھی جائے تو اس کی وجہ سے غسل پھر سے دہرانے کی ضرورت نہیں، ہاں استنجا کرکے وضو کرلیں کافی ہے اور اگر قطرہ کی وجہ سے پھر پریشانی ہو تو پھر فوراً وضو نہ کریں بلکہ بعد میں جسم وغیرہ خشک ہوجانے کے بعد کریں، اگر پورے جسم پر پانی پہنچ گیا تو غسل ہوگیا وضو کرنا یا وضو کا باقی رہنا غسل کے واسطے ضروری نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات