عبادات - طہارت

India

سوال # 146965

کیا سردی سے جلد کو پھٹنے سے بچانے کے لئے پیٹرولیم جیلی استعمال کر سکتے ہیں؟ پیٹرولیم جیلی لگانے کے بعد اُس پر وضو کرنے سے وضو ہو تا ہے یا نہیں ؟اگر نہیں ہو تا توکیا پیٹرولیم جیلی کو صاف کرکے مثلاً صابن وغیرہ لگا کر صاف کر کے پھر وضوکیا جائے ؟

Published on: Dec 21, 2016

جواب # 146965

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 303-271/B=3/1438



 



عموماً چند گھنٹوں کے بعد وائسلین سوکھ جاتی ہے یا بدن میں جذب ہو جاتی ہے، اس پر وضو کرنے سے وضو ہوجاتا ہے، پانی کو بار بار ہاتھ سے مل دیا جائے تو پانی اعضاء تک پہنچ جاتا ہے، احتیاطاً آپ پہلے صابن سے صاف کرکے وضو کرنا چاہیں تو یہ بہتر طریقہ ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات