• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146955

    عنوان: سارے گھر کو کیسے پاک کروں؟

    سوال: اللہ نے مجھے صحیح راستے کی ہدادیت دی ہے، میں ایک غیر ذمہ دار مسلمان تھا، میرا سوال ناپاکی کے بارے میں ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اگر کوئی ناپاکی آپ کے کپڑے یا کسی چیز سے لگ جائے تو آپ کو اس کو دھونا پڑے گا۔جب میں اسلام پر صحیح سے عمل نہیں کررہاتھا تو میں پیشاب کرنے کے بعد اپنے عضوء خاص کو نہیں دھوتا تھا اور احتلام کے بعد اپنے کپڑے سے منی کو نہیں ختم کرتا تھا۔ جب واشنگ مشین میں میرے ان ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ دھویا جاتا تو ظاہر سی بات ہے کہ وہ کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہوں گے، اب ان تمام کپڑوں کو پاک کرنے کا کیاحل/ طریقہ ہے ؟ بہت سارے کپڑے ہیں، جب یہ کپڑے دوسرے کپڑے سے ملے ہیں تو وہ بھی ناپاک ہو گئے ہوں گے۔ اس لیے مجموعی طورپر میرا یہ کہنا ہے کہ میرے گھر کی ساری چیزیں ناپاک ہوگئی ہیں۔ مثال کے طورپر غسل کرنے کے بعد جب میں ناپاک کپڑے پہنتاہوں ہر چیز جو میرے ناپاک گیلے کپڑے نیز مصلی کو ٹچ کرے گی وہ سب بھی ناپاک ہوجائیں گے، میں اپنے سارے گھر کو کیسے پاک کروں؟میرے گھر کی ساری چیزوں میں بجلی بٹن بھی ہے اور ہر چیز کو پاک کرنا مشکل ہے؟اس بارے میں میں بہت زیادہ ڈپریشن میں ہوں۔

    جواب نمبر: 146955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 408-420/H=4/1438

    جب سے اللہ تعالیٰ نے صحیح راستہ کی ہدایت دیدی ہے اس وقت سے تو پاکی اور طہارت کا پورا لحاظ رکھتے ہیں بس یہی کافی ہے، رہا یہ امر کہ گھر کی ساری چیزیں ناپاک ہوگئی ہوں گی یہ وہم اور شیطانی خیالات کے قبیل سے ہے، اس کے لیے ذہنی انتشار میں مبتلا نہ ہوں، مقامی علمائے کرام اصحابِ فتوی حضرات میں سے ایک ایسے مفتی صاحب سے رابطہ اپنا قوی رکھئے کہ جن کی خدمت میں حاضر ہوکر اپنے مسائل ومعاملات کو حل کرکے حکم شرعی کے مطابق عمل ہوتا رہے۔ ان شاء اللہ مفتی صاحب کی ہدایت کو حرز جان بناکر عمل کرتے رہنے سے کوئی دقت وپریشانی پیش نہ آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند