• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146629

    عنوان: انگلش ٹوائلٹ استعمال کرنا؟

    سوال: کیا انگلش باتھ روم / ٹوائلٹ استعمال کرنا صحیح ہے؟ یہ اس کے استعمال میں ناپاکی کا خطرہ رہتا ہے، اس کو استعمال کریں یا نہ کریں؟

    جواب نمبر: 146629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 331-310/M=3/1438

     

    انگلش باتھ روم یا ٹوائلٹ کا استعمال منع نہیں ہے اصل یہ ہے کہ حصول طہارت کا یقین ہو جانا چاہئے اور بول و براز کے وقت قبلے کا استقبال یا استدبار نہیں ہونا چاہئے اگر انگلش ٹوائلٹ کے استعمال میں ناپاکی کا خطرہ رہتا ہے تو استعمال سے احتراز کریں اور بحالت مجبوری اس طریقے پر استعمال کریں کہ ناپاک چھینٹیں نہ پڑیں اور پوری احتیاط کے باوجود اگر ناپاکی کپڑے یا بدن میں لگ جائے تو اسے بعد میں دھولیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند