• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146559

    عنوان: طہارت كے لیے کتنا لوٹا پانی استعمال کرنا چاہئے؟

    سوال: (۱) کیا (toilet) پاخانہ کرنے کے بعد پاکی حاصل کرتے وقت پیچھے کے راستہ میں انگلی ڈالکر صاف کرنا ضروری ہے؟ (۲) ہم کو کیسے پتا چلے گا کی ساری ناپاکی دور ہو گئی ہے؟ (۳) کتنا لوٹا پانی استعمال کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 146559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 252-180/L=2/1438

    (۱، ۲) پاخانہ کے بعد پاکی حاصل کرنے کے لیے پیچھے کے راستے میں انگلی ڈالنے کی ضرورت نہیں؛ بلکہ پانی ڈال کر انگلی کے ذریعہ اس حد تک صاف کر دینا کہ ازالہٴ نجاست کا یقین ہو جائے طہارت کے لیے کافی ہے او رہر شخص ا س کا اندازہ بذاتِ خود کرسکتا ہے۔

    (۳) پاکی کے لیے پانی کی کوئی مقدار متعین نہیں ہے پاکی کا غالب گمان ہو جانا طہارت کے لیے کافی ہے۔ کما مرّ۔ وہو أن یدلک المقعد بالأحجار أو بالأصابع حالة الاستنجاء بالماء (شامی: ۱/۵۵۸) فمن وقع فی قلبہ أنہ صا طاہراً حالة أن یستنجی، لأن کل أحد أعلم بحالہ۔ (شامی: ۱/۵۵۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند