• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146404

    عنوان: گرمی دانہ سے پانی نکل آئے تو وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

    سوال: گرمی دانہ سے پانی نکل آئے تو وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 146404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 182-143/SN=3/1438

     

    گرمی دانہ پھوٹ کر اگر پانی نکل آئے تو اس سے وضو نہ ٹوٹے گا بہ شرطے کہ پھوٹنے کے بعد اس کا پانی خود نہ بہے؛ بلکہ ہاتھ یا کپڑا لگنے سے پھیل جائے، اگر پھوٹنے کے بعد اس کا پانی خود بہہ پڑے تو وضو ٹوٹ جائے گا، فتاوی ہندیہ میں ہے: وإن قشرت نفطة وسال منہا ماء أو صدید أو غیرہ إن سال عن رأس الجرح نقض وإن لم یسل لاینقض (۱/۱۱، ط: زکریا)۔

    -----------------------------

    گرمی دانہ پھوٹ جانے کی وجہ سے جو پانی ظاہر ہوا اگر وہ اتنا تھا کہ کپڑے وغیرہ سے نہ پوچھنے کی صورت میں بہہ جاتا تو وضو ٹوٹ جائے گا اور اگر معمولی تھا اس میں بہنے کی صلاحیت نہیں تھی تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند