• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 10342

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ وہ سفید مادہ جو رحم سے نکلتا ہے اس کی کتنی مقدار سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ وہ سفید مادہ جو رحم سے نکلتا ہے اس کی کتنی مقدار سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 10342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 114=114/ م

    خروج نجاست مطلقاً ناقض وضو ہے، اور رحم سے نکلنے والا سفید مادہ بھی نجس ہے، لہٰذا بہت معمولی قطرہ بھی اگر نکل کر باہر آجائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند