India

سوال # 67591

ایم سی ایکس (ملٹی کو موڈٹی ایکسچینج) میں بہت سارے اسکرپٹ ہوتے ہیں جیسے سونا، چاندی، تانبا، نکل (ایک قسم کی سخت دھات) وغیرہ ہم آن لائن خریدتے ہیں اور جب قیمت بڑھ جاتی ہے تو فروخت کردیتے ہیں۔

Published on: Jun 23, 2016

جواب # 67591

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 756-740/Sd=9/1437

صورت مسئولہ میں انٹرنیٹ پر آن لائن خرید وفروخت کی جو صورت ذکر کی گئی، شرعا وہ ناجائز ہے؛ اس لیے کہ اس میں مبیع پر قبضہ کے بغیر بیچنا پایا جاتا ہے، جو شریعت میں ممنوع ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات