• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 52322

    عنوان: شرکت یا مضاربت کا معاملہ كیے بغیر قرض پر نفع لینا

    سوال: مولاناصاحب میں پاکستان میں رہتا ھوں میں یہ پوچھنا چاھتا ھوں کہ ھم نے کسی کو 400000 روپے ادھار دیے ھیں۔اور وہ آدمی ان پیسوں کو اپنے کاروبار میں استعمال کرتا ہے ۔وہ منی چینجر کا کام کرتا ہے ۔ اور وہ ہمیں ہر مہینے کچھ منافع دیتا ہے ۔ اور جو پیسے ہم نے اس کو دیے ہیں وہ ہم کسی بھی وقت واپس لے سکتے ہیں یہ پیسے فکس نہیں ہے ۔ مولانا صاحب یہ بتا دے کہ یہ اسلام میں جایز ہے کہ نہیں۔ جائز یا ناجائز ہو نے کی وجوہات بھی پیش کرے ۔ مولانا صاحب جلدی اور مفصل جواب دے۔

    جواب نمبر: 52322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 740-517/L=6/1435-U شریعت نے نفع کے حصول کے لیے عقود کو مشروع کیا ہے، اس لیے اگر آپ قرض دینے الے سے شرکت یا مضاربت کا معاملہ نہیں کرتے ہیں تو محض قرض دے کر نفع کا معاملہ کرنا آپ کے لیے جائز نہ ہوگا، یہ سود میں داخل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند