Pakistan

سوال # 47995

مفتیان پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اگر دو شخص کاروبار کریں جس میں رقم ایک کی ہو اور محنت دوسرے کی ہو پرافٹ دونوں میں برابر تقسیم ہوگا ۔پوچھنا یہ ہے کہ اگر نقصان ہو تو یہ کس کا ہو گا کیونکہ میں نے پڑھا ہے کہ نقصان جس کا سرمایہ ہو گا اس کا ہو گا۔امید ہے آپ شریعت کے روشنی میں اس کے تشریج کریں گے۔

Published on: Sep 22, 2013

جواب # 47995

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1488-1108/H=11/1434-U

پہلے نفع میں سے نقصان کی پورتی کی جائے گی اور اگر نفع میں سے نہ ہوسکے اور نقصان بڑھ جائے تو وہ سرمایہ دار کی طرف لگایا جائے گا، یعنی سرمایہ دار کا مال ضائع ہوا اور مضارب کی محنت ضائع ہوئی۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات