• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 2874

    عنوان:

    شیئر بازار میں سب شیئر خرید کر اس وقت اس کی قیمت کے ۲۰٪ رقم ادا کرکے اگر قیمت بڑھ جائے تو شام کو بیچنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    شیئر بازار میں سب شیئر خرید کر اس وقت اس کی قیمت کے ۲۰٪ رقم ادا کرکے اگر قیمت بڑھ جائے تو شام کو بیچنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 2874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 335/ ھ= 245/ ھ

    جب تک خریدا ہوا شیئر اموالِ تجارت میں تبدیل نہ ہو اس وقت تک کمی زیادتی کے ساتھ اس کو بیچنا جائز نہیں، بعض موثق ذرائع سے معلوم ہوا کہ بعض کمپنیوں میں ہفتہ سے زائد بھی منجمد اثاثوں کی تبدیلی میں لگ جاتا ہے، پس ایسی صورت میں صبح خریدکر شام کو بیچنا بہرحال ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند