• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 27360

    عنوان: میں شیئر مارکیٹ میں ہوں، میں جاننا چاہتاہوں کہ میں تعداد میں1000/ سے زیادہ شیئرز خرید تاہوں اور کچھ منٹو/ سیکنڈوں میں اسے بیچ دیتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ حلال ہے یا حرام ہے؟

    سوال: میں شیئر مارکیٹ میں ہوں، میں جاننا چاہتاہوں کہ میں تعداد میں1000/ سے زیادہ شیئرز خرید تاہوں اور کچھ منٹو/ سیکنڈوں میں اسے بیچ دیتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ حلال ہے یا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 27360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1642=1642-11/1431

    شیئرز کو خریدکر کچھ منٹوں اور سکنڈوں کے بعد قبضہ کیے بغیر اسے فروخت کردینا درست نہیں، شیئرز کی خرید وفروخت کے جواز کی کچھ شرطیں ہیں، تفصیل دیکھئے فقہی مقالات حصہ اول (مولفہ حضرت مفتی تقی صاحب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند