• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 21073

    عنوان:

    کیا کموڈیٹی مارکیٹ (سامان خریدنا اور بیچنا) جیسے شیئر مارکیٹ میں تجار کرنا جائز ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتا ئیں۔

    سوال:

    کیا کموڈیٹی مارکیٹ (سامان خریدنا اور بیچنا) جیسے شیئر مارکیٹ میں تجار کرنا جائز ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتا ئیں۔

    جواب نمبر: 21073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 450=450-4/1431

     

    شیئرز مارکیٹ میں تجارت (خرید وفروخت) چند شرائط کے ساتھ جائز ہے: (۱) کمپنی کا اصل کا روبار حلال ہو۔ (۲) کمپنی کے منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں، صرف نقد کی شکل میں نہ ہوں۔ (۳) کمپنی اگر سودی کاموں میں ملوث ہوتی ہے تو اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ (۴) اور منافع کا جس قدر حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہو اس کو صدقہ کردیا جائے۔ (۵) شیئرز کی خرید فروخت سے مقصود سرمایہ کاری ہو، صرف حساب برابر کرنا مقصود نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند