Pakistan

سوال # 17736



میں
سرکاری ملازم ہوں۔
KSE(کراچی اسٹاک ایکسچینج) کے ایک بروکر کے پاس
میں نے ابھی کھلوایا ہے۔ سب کچھ آن لائن ہوتا ہے۔ میرے پاس کمپنی کا دیا ہوا یوزر
نیم اور پاسورڈ ہے جس کے ذریعہ میں اسٹاک کو آن لائن دیکھ سکتاہوں۔ میں صرف سیمنٹ،
تیل، پاور پلانٹ، ٹیکسٹائل سیکٹر میں کام کرتاہوں۔ جب ان سیکڑ میں کسی شیئر کی قیمت
کچھ کم ہوتی ہے تو خرید کرلیتا ہوں اور پھر بڑھنے پر فروخت کرتا ہوں۔ لیکن میں تصفیہ
کی تاریخ کے بعد ان کو فروخت کرتاہوں۔ اکثر کئی ہفتہ لگ جاتے ہیں۔ مجھے بتائیں یہ
ٹھیک ہے یا نہیں؟ پہلی نیت تو منافع کی ہوتی ہے۔ اگر یہ غلط ہے تو اس کو درست کرنے
کا کیا طریقہ ہے؟



Published on: Dec 10, 2009

جواب # 17736

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ل):1912=1526-12/1430



 



اگر
آپ حلال کمپنیوں کا ہی شیئر خریدتے ہیں اور شیئر کا رسک (ضمان) آپ کی طرف منتقل
ہوجانے کے بعد فروخت کرتے ہیں تو شیئرز کی خرید وفروخت اس طرح جائز ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات