• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 174983

    عنوان: كسی سے قرض لے كر شراكت میں لگانا اور منافع كا 5فیصد اسے دینا اور 3 فیصد كمیشن كے طور پر خود لینا؟

    سوال: میں نے 1 کاروبار میں انویسٹ کیا ہے 8 فیصد کی شراکت پر ۔مجھے منافع کا 8 فیصد ملتا ہے۔اگر میں اتنا پیسہ کیسی اور سے لیکر اس کاروبا ر میں لگتا ہو اور اس بات کا اتفاق کرتا ہو کے اس شخص کو میں 5 فیصد منافع دونگا اور باقی 3 فیصد اپنے کمیشن کے طور پر رکھ لو تو کیا یہ طریقہ جائز ہوگا۔برائے کرم رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 282-234/D=04/1441

    آپ دوسرے شخص سے جو رقم لیں گے اگر وہ قرض کی ہوگی تو قرض پر اضافی رقم طے کرکے دینا سود کہلاتا ہے اور سود کا لینا دینا دونوں حرام ہے۔ پس بہ صورت قرض شخص مذکور کو ۵/ فیصد منافع کی بات طے کرنا اور دینا ناجائز و حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند