• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 166425

    عنوان: مزارعت میں بیج كس كے ذمہ ہے؟

    سوال: اگر زمین سے حاصل ہونے والی آمدنی مالک زمین اور کسان کے درمیان نصف نصف ہو تو زمین کو جو بیج دیا جائے گا وہ کس پر لازم ہوگا مالک زمین پر یہ کسان پر؟یہ پھر دونوں پر نصف کے حساب سے ہوگاکہ آدھا بیج مالک زمین پر اور آدھا کسان پر؟ واضح جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:185-211/sd=3/1440

     مزارعت میں بیج کی ذمہ داری مالک زمین اورکسان دونوں میں سے کوئی بھی لے سکتا ہے ، عقد کے وقت بس تعیین شرط ہے کہ بیج کس کے ذمہ ہوگا اور کونسا ہوگا اور اگر مالک زمین اور کسان دونوں نے نصف نصف بیچ اپنے ذمہ لیا، تو اس کی بہت سی صورتیں نکلتی ہیں اور اس کے احکام میں بھی لمبی تفصیل ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ بیج یا تو مالک زمین اپنے ذمہ لے لے یا کسان اپنے ذمہ لے لے ، بیج میں اشتراک نہ کیا جائے ۔

    قال المرغینانی : الرابع : بیان من علیہ البذر قطعا للمنازعة و اعلاما للمعقود علیہ، وھو منافع الأرض أو منافع العامل ۔ ( ہدایة )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند