Pakistan

سوال # 147392

میرے قبضے میں ایک شریعہ(shariah ) کے مطابق کام کرنے والی کمپنی کے 1000شیئر ز(حصص) ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیامیں انہیں ریٹ بڑھنے پر بیچ سکتاہوں؟اور جس دن بیچوں اُسی دن ریٹ کم ہونے پر واپس خرید لوں؟ دن ختم ہونے پر میرے پاس ۱۰۰۰/ شیئر ز موجود ہوں، کیا ایسا جائز ہے؟

Published on: Jan 18, 2017

جواب # 147392

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 248-362/sn=248-362



شیئرز کو آگے فروخت کرنے کی ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ اس کا رسک آپ کی طرف منتقل ہوجائے، اس سلسلے میں لکھی گئی تحریریں پڑھنے سے معلوم ہوا کہ ایک دن میں ”رسک“ منتقل نہیں ہوتا، اگر واقعہ بھی یہی ہو تو صورت مسئولہ میں آپ کے لیے فروختگی کے دن ہی انھیں خریدلینا شرعاً جائز نہ ہوگا؛ ہاں جب شیئرز کا رسک خریدار کی طرف منتقل ہوجائے اوراس کے ہاتھ آپ نے نقد فروخت کیا ہو تو آپ قیمت گھٹ جانے پر واپس خریدسکتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات