India

سوال # 14156



اگر کوئی شیئر مارکیٹ میں ایسی کمپنی میں
روپیہ لگاتا ہے جو کہ حلال کاروبار کرتی ہے (جیسے کہ اسٹیل، موٹر بنانے والی کمپنی
وغیرہ وغیرہ) تو کیا شیئر مارکیٹ میں پیسہ لگانا جائز ہے ؟ شریعت اس بارے میں کیا
کہتی ہے؟



Published on: Jun 29, 2009

جواب # 14156

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 1170=980/د



 



مذکور فی السوال کمپنی میں سرمایہ کاری
کرنا یعنی اس کے شیئر خریدنا اور کمپنی میں حصہ دار بن کر نفع نقصان کا ذمہ دار
بننا جائز ہے، اصل کاروبار حلال ہونے کی وجہ سے اس کے شیئر خریدنا جائز ہے البتہ
دورانِ کاروبار سودی لین دین کا اتفاق پیش آتا ہو تو جس قدر نفع سود سے حاصل ہوا
ہے اس کے تناسب سے اپنے کو ملنے والے نفع میں سے نکال کر صدقہ کردیں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات