• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 1326

    عنوان:

    کیا شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری حلال ہے؟

    سوال:

    ملی گزٹ اخبار کے ایک بیان سے معلوم ہوا کہ شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری حلال ہے سوائے چند کمپنیوں کے جن کا کاروبار از روئے شریعت منع ہے جیسے شراب کی کمپنی وغیرہ۔ براہ کرم، اس سلسلے میں شریعت کے صحیح حقائق سے آگاہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 881/ ب= 825/ب

     

    شیئر مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری دونوں طرح پر ہوتی ہے۔ جائز بھی ہوتی ہے اور ناجائز بھی۔ جب آپ کام شروع کریں تو شیئر مارکیٹ کا طریقہٴ کار تفصیل کے ساتھ لکھ کر معلوم کرلیں اس کے بعد کام شروع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند