• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 10847

    عنوان:

    جیسا کہ مجھے شیئر مارکیٹ کے بارے میں معلوم ہوا ہیکہ ان دنوں شیئر مارکیٹ کا تصور بہت زیادہ تبدیل ہوچکا ہے۔ کمپنیاں اپنے شیئر کی قیمت اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل کرتی ہیں۔ نفع اور نقصان شیئر کی قیمت سے کچھ مطلب نہیں رکھتا ہے۔ یہ جوئے جیسا بن چکا ہے، جس میں چھوٹے سرمایہ کار اپنے پیسے کھو رہے ہیں۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس کے نئے تصور کا مطالعہ کریں ۔ میں ایک انجینئر ہوں۔ میں بزنس اسکول کے پروفیسر کے ساتھ ان چیزوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 277=249/د

    شیئر کی قیمت اگر کمپنی کی حصہ کی مالیت کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔ یا خریدار کی طرف اس کا رسک (نفع نقصان) منتقل ہونے سے پہلے ہی خریدار دوسرے کے ہاتھ فروخت کردیتا ہے تو ایسے حالات میں اس شیئر کی خرید و فروخت میں جوے کی شکل ہوجاتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند