• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 9034

    عنوان:

    میں گیارہ سال سے مشت زنی کی گندی عادت میں مبتلا ہوں، میں نے اس بری عادت کوچھوڑنے کی بہت زیادہ کوشش کرلی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔ اس میں اتنی کشش اور لذت ہوتی تھی کہ جب بھی میں اپنے آپ کو اس سے روکتا ،تو میں اس سے بہت دنوں تک نہیں رک پاتا تھا۔ اس طرح کی کشش کے دوران میں اپنے آپ کو خواب میں بھی مشت زنی کرتے ہوئے پاتا تھالیکن مکمل طور پر بیدار نہیں رہتا تھا۔ اسی رمضان میں جو کہ ابھی گزرا ہے میں سحری کے بعد سوگیا اور جب میں بیدار ہوا تو میں نے دیکھا کہ سوتے وقت میں نے کچھ غلط کیا ہے میں مجھے پورا یقین ہے کہ میں پورے طور پرہوش میں نہیں تھا اور میں یاد نہیں رکھ سکا کہ میں روزہ سے ہوں لیکن میں کسی طرح سے جانتا ہوں کہ میں نے اس کو بغیر جانے ہوئے کیا کیا اس سے میرا روزہ ٹوٹ جائے گا اور مجھے ساٹھ دن کے روزے رکھنے ہوں گے لگاتار یا نہیں ؟ برائے کرم میری مدد کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1676=1371/ د

    مشت زنی از روئے قرآن وحدیث حرام ہے، اس کے دینی ودنیاوی دونوں قسم کے نقصانات ہیں، اس لیے آپ کسی بھی طرح ہوسکے اس سے بچنے کی کوشش کریں، جس کا سب سے بہتر علاج یہ ہے کہ آپ شادی کرلیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو روزہ کی کثرت کریں، فحش تصاویر اورغیرمحرم کی طرف نظر کرنے سے کلی طور پر اجتناب کریں۔ جہاں تک روزہ کا مسئلہ ہے تو چونکہ واقعہ حالت نوم کا ہے اس لیے اس سے نہ تو روزہ فاسد ہوا اور نہ ہی اس کے کفارہ کی ضرورت ہے۔

    نوٹ: اگر آپ نے بدخوابی کے بعد یہ جان کر کہ روزہ ٹوٹ گیا عمداً کھاپی لیا تو آپ پر اس روزہ کی قضاء ضروری ہے کفارہ کے ساٹھ روزے رکھنا اس صورت میں بھی لازم نہیں: أو أکل أو جامع ناسیاً أو احتلم فظن أنہ أفطر فأکل عمداً ․․․ قضی في الصور کلھا(الدر المختار مع الشامي: ۳/۳۷۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند