• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8577

    عنوان:

    میری بیوی نے بالغ ہونے کے بعد جتنے بھی رمضان کے روزے چھوڑے تھے ان کا حساب لگایا ہے جو کہ ایک سو پچاس بنتے ہیں۔ یہ روزہ حائضہ ہوجانے اور بچہ کی ولادت ہونے کی وجہ سے بھی تھے؟ اب وہ ان کو ادا کرنا چاہتی ہے۔ برائے مہربانی اس کی ادائیگی اور نیت کا طریقہ بتادیجئے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1906=1783/د

    حیض و نفاس کے ایام جو ماہ رمضان میں ہوئے ان دونوں کے روزوں کی قضا بھی واجب ہے، آپ نے شمار کرنے میں ان کو بھی شامل کرلیا ٹھیک کیا۔ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ رات ہی سے یہ نیت کریں کہ میں کل قضا روزہ رکھنے کی نیت کرتی ہوں اور ہرروز یہ بھی کہہ لیں کہ جو روزہ میرے ذمہ سب سے پہلا باقی ہے روزانہ اسی طرح نیت کرتی رہیں، یہاں تک ایک سو پچاس روزے پورے ہوجائیں، لگاتار رکھنا ضروری نہیں ہے، تھوڑاتھوڑا بھی رکھ سکتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند