• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8490

    عنوان:

    شبِ قدر کی وضاحت کریں ۔ ادھر پاکستان میں رمضان کا چاند ایک ستمبر کو نظر آجائے اور عرب میں چاند اکتیس اگست کو نظر آئے تو پاکستان میں شب قدر ستائیں ستمبر اور عرب میں چھبیس ستمبر کو ہوگی، آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1387=226/ل

    اختلاف مطالع کے سبب چاند مختلف ملکوں اور شہروں میں مختلف دنوں میں ہو تو اس میں کوئی اشکال نہیں کیونکہ ہرجگہ کے اعتبار سے جو رات شب قدر قرار پائے گی اس جگہ اسی رات میں شب قدر کے برکات حاصل ہوں گے۔ (معارف القرآن: 8/794)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند