• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8300

    عنوان:

    سحری میں کیا اذان کا وقت شروع ہونے تک کھانا کھا سکتے ہیں؟ (۲)تہجد کا وقت کب ختم ہوتا ہے؟

    سوال:

    سحری میں کیا اذان کا وقت شروع ہونے تک کھانا کھا سکتے ہیں؟ (۲)تہجد کا وقت کب ختم ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 8300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1667=2083/ ب

     

    (۱) جی نہیں! بلکہ صبح صادق کے طلوع ہونے سے کچھ پہلے تک کھاسکتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: وَکُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتَّی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ، اس کی تفسیر میں علامہ ابن کثیر نے لکھا ہے: قُبَیْل أنْ یتبین کچھ روایات ایسی ملتی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اذان فجر کے وقت بھی صحابہٴ کرام صحری کھاتے تھے، لیکن اس طرح کی تمام روایات ضعیف ہیں، ان سے کوئی حکم ثابت نہیں ہوسکتا۔

    (۲) جب صبح صادق نکل آئے تو سحری کاوقت بھی ختم ہوجاتا ہے، اور تہجد کا وقت بھی ختم ہوجاتا ہے۔ سحری اور تہجد کا وقت ایک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند