• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8296

    عنوان:

    نماز تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ واجب، سنت موٴکدہ، سنت غیر موٴکدہ یا پھر مستحب؟ مہربانی فرماکر حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    سوال:

    نماز تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ واجب، سنت موٴکدہ، سنت غیر موٴکدہ یا پھر مستحب؟ مہربانی فرماکر حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 8296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1666=2086/ ب

     

    احناف کے نزدیک تراویح کی نماز سنت موٴکدہ ہے۔ واجب یا مستحب نہیں ہے۔ (طحطاوی علی مراقي الفلاح)

    اور در مختار میں ہے: التراویح سنة موٴکدة لموظبة الخلفاء الراشدین (درمختار مع الشامي، ج:۱، ص:۴۷۲) وفي شرح منیة المصلي: وحکی غیر واحد الإجماع علی سنیتہا (شامي، ج:۱، ص:۴۷۲) صاحب قدوری نے اسے مستحب لکھ دیا ہے اس لیے لوگوں کو دھوکہ ہوجاتا ہے، دراصل علامہ قدوری نے تراویح کے لیے لوگوں کے مجتمع ہونے کو مستحب لکھا ہے۔ صحیح قول کے مطابق تراویح سنت موٴکدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند