• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8285

    عنوان:

    تراویح کی بیس رکعت سنت ہے یا غیر سنت ہے؟ برائے مہربانی خلاصہ بتادیجئے۔

    سوال:

    تراویح کی بیس رکعت سنت ہے یا غیر سنت ہے؟ برائے مہربانی خلاصہ بتادیجئے۔

    جواب نمبر: 8285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1749=1642/د

     

    تراویح کی نماز بیس رکعت سنت موٴکدہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علاوہ تہجد کے بیس رکعت تراویح کی نماز پورے مہینہ پڑھا کرتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ) پھر صحابہٴ کرام نے جماعت کے ساتھ بیس رکعت نماز پڑھنے کا اہتمام کیا۔اس لیے تراویح کی نماز پورے ماہ رمضان بیس رکعت پڑھنا سنت موٴکدہ ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند