• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8248

    عنوان:

    اگرکوئی شخص رمضان کے روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ چوما چاٹی میں مشغول ہوجاتا ہے اپنی انگلیوں کو اس کی شرمگاہ میں داخل کرنے کی حد تک بغیر عضو تناسل کو اس کی شرمگاہ میں داخل کئے ہوئے۔ اس کی مذی (نہ کہ منی) بھی نکل آتی ہے۔ کیا روزہ درست ہوگا؟ اگر وہ صرف اس کا سرین ، فرج اپنے ہاتھوں سے یا گھٹنے یا ران سے چھوئے تو کیا حکم ہے؟ کیا اگر وہ بیوی کے پستان پر ہاتھ پھیرے تو ان دونوں کا روزہ باقی رہے گا؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2136=1632/ ب

    (۱) چوما چاٹی اور مذکورہ حرکتیں کرنے کی وجہ سے اگر منی شہوت کے ساتھ خارج ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ اور اگر منی نہیں نکلی تو روزہ فاسد نہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند