• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8241

    عنوان:

    میں نے کلاس آٹھ سے مشت زنی کرنا شروع کردیا تھا مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ غلط ہے۔ پھر میں نے حتی کہ روزہ کی حالت میں بھی یہ گناہ کیا مگر مجھے نہیں پتہ تھا کہ کیا ہو رہا ہے بس مجھے تو ایک مزہ آتا تھا۔ پھر کچھ عرصہ بعد دل کو عجیب بے چینی ہوئی اس کی وجہ سے تو لگا کہ شائد یہ غلط کام ہے۔ پھر اللہ نے چھوڑوادیا مگر پھر دوبارہ بھی ایک دو بار کیا مگر نہ جانے کیوں طبیعت میں ڈر پیدا ہونے لگا۔ پھر اب جب کہ میری عمر بائیس سال ہو چکی ہے تو پتہ چلا کہ وہ گناہ تھا․․․ اب ایسی حالت میں جو میں نے روزہ میں مشت زنی کی اس کا کیاہوگا؟ کیا کفارہ ہوگا؟ قضا رکھنی ہوگی؟ کتنی قضا رکھنی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1777=1673/د

    مذکورہ عمل گناہ کبیرہ ہے، ہوس رانی کا شیطانی طریقہ ہے، اس سے بالکلیہ احتراز کریں۔ برے اورگندے خیالات سے اپنے کو محفوظ رکھیں، بدنگاہی اور شہوانی چیزوں کو دیکھنے سے نگاہ کی حفاظت کریں۔ اس عمل بد کا خیال پیدا ہو تو بالقصد دوسرے کام میں اپنے کو مصروف کرلیں، دھیان ادھر سے ہٹادیں، اور اللہ تعالیٰ سے گذشتہ اعمال کے لیے توبہ واستغفار کریں۔ اللہ تعالیٰ آئندہ آپ کو اس سے محفوظ رکھے۔

    روزہ کی حالت میں جو اس عمل بد کا ارتکاب ہوا ہے، اس سے روزہ فاسد ہوگیا، اتنے روزوں کی صرف قضا رکھنا آپ پر واجب ہے، کفارہ واجب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند