• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8193

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ شب قدر کی نماز با جماعت کی جاسکتی ہے یا اکیلے ہی پڑھنی چاہیے، مجھے جلد بتائیں؟ یہاں کچھ لوگ کہتے ہیں باجماعت اورکچھ ایسے ہی کہتے ہیں۔ مجھے اس کا مسئلہ بتائیں؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ شب قدر کی نماز با جماعت کی جاسکتی ہے یا اکیلے ہی پڑھنی چاہیے، مجھے جلد بتائیں؟ یہاں کچھ لوگ کہتے ہیں باجماعت اورکچھ ایسے ہی کہتے ہیں۔ مجھے اس کا مسئلہ بتائیں؟

    جواب نمبر: 8193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1058=1058/م

    شب قدر کی کوئی مخصوص نماز نہیں، اس رات میں آدمی جو چاہے عبادت کرے، تہجد پڑھے، نوافل پڑھے، تلاوت واذاکار کرے، لیکن تنہا تنہا کرے، خاص شب قدر میں اسی نام سے کوئی نماز باجماعت ثابت نہیں،تراویح کے علاوہ سنن ونوافل میں جماعت مشروع نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند