• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8144

    عنوان:

    کیا کمسن بچہ تراویح کی نماز پڑھا سکتا ہے جب کہ پانچ چھ حافظ قرآن عاقل و بالغ موجود ہوں؟ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    کیا کمسن بچہ تراویح کی نماز پڑھا سکتا ہے جب کہ پانچ چھ حافظ قرآن عاقل و بالغ موجود ہوں؟ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 8144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1895/ب= 332/تب

    پندرہ برس سے کم کا لڑکا تراویح یا فرض کوئی نماز نہیں پڑھاسکتا۔ اگر پندرہ سال کا ہوچکا ہے تو اس کا پڑھانا درست ہے، دوسرے حافظوں کے ہوتے ہوئے بھی وہ پڑھاسکتا ہے۔ یہ متولی کو چاہیے کہ بالغ لوگوں میں جو سب میں متقی حافظ ہو اس کو تراویح پڑھانے کے لیے منتخب کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند