• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7932

    عنوان:

    کیا کسی انسان کے پیٹھ پیچھے بیٹھ کر قرآن پڑھنے میں کوئی حرج ہے یا نہیں؟ (۲) کسی غیر مسلم سے کوئی تحفہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ (۳) کعبہ اور قبلہ کے رخ پیر کرکے لیٹا جاسکتا ہے یا نہیں؟ (۴) تراویح جو آٹھ رکعت کی سنتے ہیں وہ صحیح ہے یا غلط؟ (۵) رمضان میں کوئی شخص گانا سنتا ہے تو اس کے روزہ پر کیا اثر ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1609=1526/ د

    (۱) خلاف ادب ہے۔

    (۲) جائز ہے۔

    (۳) خلاف ادب ہے۔

    (۴) تراویح کی بیس رکعت نماز سنت موٴکدہ ہے، آٹھ رکعت تراویح کی سنت نہیں ہے، بلکہ آٹھ رکعت تہجد کی نماز سنت ہے۔

    (۵) اس کا روزہ مکروہ ہوجاتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند