• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7839

    عنوان:

    جو حضرات رمضان میں آٹھ رکعت تراویح پڑھتے ہیں اورآٹھ ہی رکعت کو صحیح مانتے ہیں برائے کرم قرآن اور حدیث کے حوالہ سے جواب فرمائیں۔

    سوال:

    جو حضرات رمضان میں آٹھ رکعت تراویح پڑھتے ہیں اورآٹھ ہی رکعت کو صحیح مانتے ہیں برائے کرم قرآن اور حدیث کے حوالہ سے جواب فرمائیں۔

    جواب نمبر: 7839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1046=1046/م

     

    مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: عن ابن عباس -رضي اللہ عنہ- أن رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وسلم کان یصلي في رمضان عشرین رکعتة، اور سنن بیہقی میں ہے: کانوا یقومون علی عھد عمر بن الخطاب في شھر رمضان بعشرین رکعة، اور عمدة القاری میں ہے: إن عبد اللہ بن مسعود -رضي اللہ عنہ- کان یصلي عشرین رکعةً ان روایات سے بیش رکعت تراویح کا ثبوت واضح ہے۔ صحابہٴ کرام کا اس پر اتفاق ہے کہ تراویح بیس رکعتیں پڑھی جائیں۔ ائمہ اربعہ (ابوحنیفہ، مالک، شافعی، احمد -رحمہم اللہ-) بھی اسی کے قائل ہیں، اور چودہ سو سال سے آج تک حرمین شریفین میں بیس رکعت تراویح ہوتی چلی آرہی ہے۔ اور آٹھ رکعت والی روایت آپ -صلی اللہ علیہ وسلم- کے بارے میں ہے۔ جو لوگ آٹھ رکعت تراویح پڑھتے ہیں اور آٹھ ہی کو صحیح مانتے ہیں، وہ خلاف سنت عمل کرتے ہیں، اور صحابہ -رضی اللہ عنہم- کے طریقے پر نہیں ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کو جاننے والا صحابہٴ کرام سے زیادہ کوئی نہیں ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند