• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7805

    عنوان:

    میری منگیتر پہلے رمضان سے ہی اعتکاف میں ہے اور میں ذکر کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔او رکیا ذکر کے لیے دعا ضروری اوراچھی ہے ذکر کے لیے اوراس پر ثواب ملے گا کیوں کہ وہ ذکر میں پورا وقت استعمال کرنا چاہتی ہے اور عبادت میں اورہمیں عورتوں کے اعتکاف کے بارے میں کوئی کتاب چاہتے ہیں جس میں تما م دعا اور ذکر مذکور ہوں۔ نیز آپ کتاب اس پتہ پر روانہ کردیں: ہدی حفظ الرحمن پٹیل، مصطفے مسجد مدھواس دروازہ، لونا واڑہ، ضلع پنچ محل، صوبہ گجرات، انڈیا۔ (اگر اس کی قیمت ہوگی تو ہم ادا کردیں گے)۔ نوٹ: کتاب اگر ہندی میں ہو تو بہتر ہے ورنہ اردو میں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2023=2023/ ب

    اعتکاف میں گوئی ذکر منقول نہیں ہے، آپ اپنی منگیتر سے فرمادیں کہ وہ کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ استغفر اللہ الذی لا الہ الا ہوالحي القیوم وأتوب إلیہ ۔ کلمہ: لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۔ درود شریف: اللہم صل علی محمد ن النبی الأمی وعلی آلہ وصحبہ وسلم اور تیسرا کلمہ: سبحان اللہ والحمد للہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوة الا باللہ العلي العظیم صبح وشام ۱۰۰- ۱۰۰ مربتہ پڑھیں اور کثرت سے شب قدر میں : اللہم إنک عفو تحب العفو فاعف عني پڑھتی رہیں۔ اور چاشت اوابین اور تہجد پڑھنے کا اہتمام کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند