• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7652

    عنوان:

    گزشتہ رمضان کے بعد میری ماں نے اردو ترجمہ کے ساتھ قرآن شریف کی تلاوت کرنا شروع کیا۔ اس نے سترہ سپارے اردو ترجمہ کے ساتھ پورے کئے ہیں۔ اب رمضان تقریباً شروع ہونے والا ہے۔ وہ ہمیشہ کم ازکم ایک مرتبہ ہررمضان میں قرآن شریف ختم کرتی ہیں۔ کیا ان کو اس رمضان کے لیے قرآن شریف شروع سے شروع کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کو رمضان کے اندرہی مکمل کرلیں یا ان کو وہاں سے پڑھنا چاہیے جہاں تک انھوں نے گزشتہ گیارہ مہینوں کے دوران اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھا ہے؟ رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1036=1036/ م

    بہتر یہ ہے کہ جہاں تک تلاوت کرچکی ہیں، یعنی سترہ پارے، پہلے ان کو مکمل کرلیں، پھر شروع سے تلاوت شروع کردیں، اردو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت ضروری نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند